: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی،26اپریل(ایجنسی) مہاراشٹر اے ٹی ایس نے 2011 کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں انڈین مجاہدین کے مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا. ان سلسلہ وار بم دھماکوں میں 26 افراد کی موت ہو گئی تھی. مشتبہ دہشت گرد کو منگل کی صبح ہوائی اڈے سے گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے
اسے 10 دنوں کے لئے اے ٹی ایس کی حراست میں بھیج دیا گیا. اے ٹی ایس کے سینئر افسر نے بتایا، 'ہم نے آئی ایم کے مشتبہ دہشت گرد کو آج صبح ہوائی اڈے سے گرفتار کیا ہے. اس کے بعد ہم نے اسے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے دس دنوں کی حراست میں بھیج دیا گیا- انہوں نے بتایا، 'ہم ممبئی میں 2011 کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے بارے میں اس سے پوچھ تاچھ کریں گے.'